mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کررہی ہیں۔ مظفرگڑھ /بہاولنگر میں رینجرز، پولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن میں 5بجلی چور گرفتار۔ لاکھوں روپے واجبات وصول کر لئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکومظفرگڑھ سرکل ساجد حسین گوندل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سٹی سب ڈویژن کوٹ ادو میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔ ایکسین کوٹ ادو ڈویژن عبدالواحد اور ایس ڈی او کوٹ ادو سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے جمکو چوک گجرات، راؤ چوک گورمانی، سنانواں سٹی، بستی منہان، کوٹ ادو شہر، پتال موڑ، بستی کھوکھر، چک 154،چک 143،چک145،چک518،چک541اور چک 569 میں 28افراد کو کنڈی سسٹم، بوگس میٹرز کی تنصیب کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ چک نمبر 153/ML اور بستی کھوکھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لئے ٹرانسفارمرز اور 540میٹر ایل ٹی کنڈکٹر اُتارلیاگیا۔ بجلی چوری میں ملوث 5افراد کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاگیا۔ آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 6لاکھ50ہزارروپے کے واجبات وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میکلوڈگنج سب ڈویژن بہاولنگر میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفرعبدالواحد اور ایس ڈی اومیکلوڈگنج سب ڈویژن شہزاد شفیع کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ارشد چوک، منیڈھائی، اللہ دین سمجہ، حسین کٹ، مرینہ کالونی، لنڈن والی اور دیگر علاقوں میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے7لاکھ67ہزارروپے کے واجبات وصول کئے گئے جبکہ3لاکھ65ہزارروپے کے واجبات اور سابقہ بلوں کی عدم ادائیگی پر 3نادہندگان کے سنگل فیز میٹرز اُتارلئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپنی زبان منتخب کریں۔