Wednesday
No: 77/2025
Date: 19-03-2025



ساہیوال رو ڈسب ڈویژن عارفوالہ میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی کی ہدایت پر سیفٹی سیل کی ٹیم نے ساہیوال روڈ سب ڈویژن میں سیفٹی سیمیناراور ٹی اینڈ پی پریڈ کا انعقاد کیا۔ ایس ڈی او سیفٹی میپکو ساہیوال سرکل عمران اشرف نے لائن سٹاف کو پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) اور ٹول اینڈ پلانٹس (ٹی اینڈ پی) کی چیکنگ کی اور ڈیوٹی کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر 100فیصد عملدرآمد کرنے اور آلات کا بھرپور استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حفاظتی آلات کا استعمال ٹرانسفارمرز/پولز/لائنوں پر کام کے خطرات ختم کردیتاہے۔ تمام لائن سٹاف جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پرمٹ حاصل کرکے لائنوں کو دونوں جانب سے ارتھ کریں اور اس کے بعد کام کا آغاز کیاجائے۔ سیفٹی سیل کی ٹیم نے ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر، لوٹینشن بیپرز اور ٹی اینڈ پی آلات کی چیکنگ کی اور کہا کہ لائن سٹاف زیر استعمال آلات کی موجودگی کے ساتھ فیلڈ میں جائیں۔