Wednesday
No: 97/2025
Date: 09-04-2025


سات ایکسین /ایڈیشنل ایس ایز کی گریڈ 19میں ترقی
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے 7ایگزیکٹو انجینئرز/ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئرز کو سپریٹنڈنگ انجینئرز کے عہدے پرگریڈ19میں ترقی دیدی ہے اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کردیاگیاہے۔ڈائریکٹر ایڈمن میپکو کے عہدے پر فرائض سرانجام دینے والے محمد وجاہت علی بُچہ کو ڈائریکٹر (ایچ آر /ایڈمن) کے عہدے پر گریڈ19میں ترقی دی گئی ہے اور انہیں مستقل بنیادوں پرخالی آسامی پر ڈائریکٹر ایڈمن میپکو تعینات کیاگیاہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میپکو رشیداحمد کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیکر ڈائریکٹر آئی ٹی میپکوکی خالی آسامی پرپوسٹ کیاگیاہے۔انجینئر وسیم اختر کو سپریٹنڈنگ انجینئر گریڈ19 میں ترقی دیکر سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکووہاڑی سرکل،انجینئر مشتاق احمد اٹھنگل کو سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکرخالی آسامی پر سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوخانیوال سرکل،انجینئر ناصر محمودفانی کو ترقی دیکر سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال سرکل تعینات کیاگیاہے جبکہ ریجنل سٹور منیجر ڈی جی خان عمران مجید کو سپریٹنڈنگ انجینئر گریڈ19 میں ترقی دیکر منیجر (انجینئرنگ) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اور ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن رحیم یار خان شہزاد حبیب گِل کو سپریٹنڈنگ انجینئر گریڈ19 میں ترقی دیکر منیجر (پروکیورمنٹ) پی ایم یو میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاگیاہے۔