mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 97/2025

Date: 09-04-2025

ساہیوال میں سیفٹی سیمینارکا انعقاد

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال سرکل ناصر محمودفانی کی ہدایت پر لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے، لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے کے لئے میپکوہڑپہ اور شاہ مراد سب ڈویژن ساہیوال میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ایس ڈی او سیفٹی میپکوساہیوال سرکل عمران اشرف نے سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس سی شہزاد سلیم اورایس ڈی اوز کے ہمراہ لائن سٹاف کو سیفٹی لیکچر دیا اور انہیں ایچ وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ/ارتھنگ سیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  لائن سٹاف محکمانہ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کرے سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے علی الصبح سب ڈویژنل لائن سٹاف کو مارننگ اسمبلی میں لیکچر دیا اور پی پی ای /ٹی اینڈ پی پریڈ کی جسمیں سٹاف کے زیر استعمال آلات کی عملی چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر دونوں سب ڈویژنوں کے لائن سپروائزرز اور لائن سٹاف کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اپنی زبان منتخب کریں۔