mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 98/2025

Date: 10-04-2025

سی ای او میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی واپڈا ہائیڈروورکرزیونین کے وفد سے ملاقات

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کوتاہی، غفلت اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے فرنٹ ورکرز لائن سٹاف کی سہولت کے لئے ڈویژنوں کی سطح پر کرین ماؤنٹڈ وہیکلز (بکٹ کرینیں) فراہم کی گئی ہیں۔ لائن سٹاف اور یونین عہدیدار سب ڈویژنوں کی سطح پر سیفٹی کلچر کو فرو غ دیں اور خود سیفٹی ایس او پیز پرعملدرآمدکرکے حادثات سے بچناہے بلکہ ساتھیوں کو بھی ترغیب دیکر حادثات سے بچاناہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان واپڈ ا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیداحمد خان کی سربراہی میں وفدسے میپکو ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی کارکردگی میں بہتری کے حقدار ہمارے 13اضلاع میں کام کرنے والے ورکرز اور افسران دونوں ہیں جنکی محنت سے ہم اہداف حاصل کررہے ہیں۔ یونین عہدیدار کمپنی اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام دفاتر کے سٹاف کو الرٹ رکھیں اور اپنا کردار اداکریں۔ ذمہ داری اور لگن سے فرائض سرانجام دینے سے ہم آئندہ بھی اہداف کا حصول ممکن بناتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے دور جدید کی آئی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھادیاگیاہے اور سب ڈویژنوں کی سطح پر”الیکٹرانک آپریشنز سسٹم“شروع کرنے جارہے ہیں۔ صارفین کی شکایات کا اندراج و ازالہ اور تمام معلومات آن لائن کردی گئی ہیں۔ لائن سٹاف، لائن سپروائزرز آئی ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کو کامیاب بناکر کمپنی کو ملک کے ٹاپ 10”ای آفس“ استعمال کرنے والے اداروں /محکموں میں شامل کرکے اپنی شاندار کارکردگی کا ثبوت دیں۔بجلی چوری کے خاتمے کے لئے بلاامتیاز آپریشن کریں اور انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرریڈنگ سٹاف کو ریڈنگ کرنے کے لئے نئے موبائل فونز اور موبائل سافٹ وئیر فراہم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے درست اور واضح میٹرریڈنگ اور استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بجلی کے بلز کا اجراء ہو۔ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ، فنانس اور دیگر شعبوں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیداحمد خان نے سی ای او میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی قیادت میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کے شکر یہ اداکیا۔بعدازاں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دُعابھی کی گئی۔اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل /آپریشن انجینئر چوہدری خالد محمود، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی، ڈائریکٹر ایڈمن وجاہت بُچہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، یونین عہدیداروں حاجی یونس کمبوہ، غلام مصطفی کمبوہ، چوہدری غلام رسول گجر،رانا مظہر لطیف،سجاد احمد بلوچ، رانا محمد انور،شکیل بلوچ،محمود امجد، چوہدری خالد، عاطف زیدی، شہبازاحمد بھٹی، رانا زاہدجاوید، شبیر گجر، احمد موہل اور دیگر بھی موجود تھے۔
اپنی زبان منتخب کریں۔