mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 98/2025

Date: 10-04-2025

میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز کی جوائنٹ ٹیموں کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔گلگشت/سوئی والا لودہراں /سول لائن خانیوال میں ایک کروڑ51لاکھ90ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 17نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا اورایس ڈی اوگلگشت سب ڈویژن محمد اکرام سیال کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے زکریاٹاؤن، گلشن مہر، چونگی نمبر 6، قاسم پارک کالونی اور گلگشت کے علاقوں میں آپریشن کرکے نادہندگان سے 6لاکھ50ہزارروپے کے واجبات بقایاجات وصول کرلئے جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 20رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ چیکنگ کے دوران 2افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز اور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دیدی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولپور سرکل محمد ثاقب اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین لودہراں ڈویژن قمر زمان اورایس ڈی اوسوئی والا سب ڈویژن کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے بستی راپر، بستی علی والا، بستی موہانہ، بستی کوچی والاا، بستی مراچی والا، بستی کالے والی، بستی غریب آباد، بستی جھوک جہان اور موضع شوق ربی میں 65لاکھ80ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 9نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز،9میٹرزاور 2مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتارکر قبضہ میں لے لیں جبکہ آپریشن کے دوران2 بجلی چوربھی ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصراللہ خان ناصراور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین خانیوال ڈویژن ریحان علی چوہان اورایس ڈی اوسول لائن سب ڈویژن آصف اقبال کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چک 33/10-R،چک80/10-R، پیرووال، چک95اورچک96/10-Rمیں 86لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 7نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز 8میٹرزاُتارکر قبضہ میں ل لئے جبکہ آپریشن کے دوران ایک زرعی ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ کنڈا سسٹم سے بجلی چوری بھی پکڑی گئی۔بجلی چور کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی گئی۔
اپنی زبان منتخب کریں۔