Thursday
No: 98/2025
Date: 10-04-2025



ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل کا ممتازآباد کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ
ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے کہا ہے کہ صارفین کی بجلی سے متعلق تمام شکایات کا اندراج اور ازالے کا سسٹم ڈیجیٹائز کردیاگیاہے اور صارفین کی سہولت کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں صارفین ون ونڈو کے تحت موقع پر ہی اپنے مسائل کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ملتان شہر میں 3جدید کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرز کام کررہے ہیں۔ صارفین میپکوکی گوگل پلے اسٹور /ایپل سٹور پر موجود ”میپکو سمارٹ“ ڈاؤن لوڈ کرکے شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتازآبادمیں واقع میپکو کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرکے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر تمام آپریشن سب ڈویژنوں کو صارفین کی سہولت کے لئے آن لائن کردیاگیاہے اور تمام شکایات سی سی ایم ایس پر رجسٹرڈ کی جارہی ہیں۔ صارفین موبائل ایپلی کیشن میپکو سمارٹ پر گھر بیٹھے اپنے موبائل فونز سے شکایات کا اندراج اور تمام سروسز سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرزصارفین کی بجلی بلوں اور لائنوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے سٹاف چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہاہے۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئرآپریشن ممتازآبادڈویژن فیاض حسین کھوکھر کے ہمراہ کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹر ممتازآباد کے دورے کے موقع پر سٹاف کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں اور تمام سٹاف مقررہ وقت سے پہلے دفتر سے نہ جائے۔ دفتری ٹائمنگ کی پابندی نہ کرنے والے سی ایف سی سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی ایف سی میں تعینات سٹاف آن لائن درج ہونے والی شکایات فوری طورپر متعلقہ سب ڈویژنوں کو بھیجیں اور صارفین کا مکمل ڈیٹا بھی سسٹم میں درج کیاجائے۔ شکایات کا ازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ میں رہاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رجسٹر ہونے والی آن لائن شکایات کی ہیڈ کوارٹر کی سطح پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ تمام سب ڈویژنل کمپلینٹ سٹاف شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے الرٹ رہے۔ صارفین کی شکایات کے ازالے میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن بھی لیاجائیگا۔