Friday
No: 99/2025
Date: 11-04-2025



کنسلٹنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک افشاں سعید کا میپکوریجنل ٹریننگ سنٹر میں سیفٹی برائے لائن سٹاف کے موضوع پر خطاب
کنسلٹنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک افشاں سعید نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دوران ڈیوٹی حادثات کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے اور لائنوں کو ارتھنگ کئے بغیر تنصیبات پر کام نہ کیاجائے۔ گزشتہ سالوں میں حادثات کی شرح میں بڑی حد تک کمی کے باعث میپکو پاور سیکٹر کی ڈسکوز میں نمبر ون پوزیشن پررہی ہے۔فیلڈ افسران سیفٹی کلچر کو ”حفاظت ایک قدم آگے“ کے سلوگن کے تحت عام کریں اور حادثات کا خاتمہ کرنے کے لئے اپناکردار اداکریں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو میں ملتان سرکل کے زیر تربیت لائن سٹاف کی ”سیفٹی ورکشاپ“کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ڈائریکٹرٹریننگ و امتحانات میپکو سہیل عباس اورایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ لائن سٹاف خود اعتمادی اور سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے اپنی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف خود بھی سیفٹی آلات کا استعمال کریں اور اپنے ساتھیوں کو بھی ترغیب دیکر حادثات کا خاتمہ کریں۔ پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو انجینئر رضا ظفر نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر ریجنل ٹریننگ سنٹر میں سب سے زیادہ لائن سٹاف کو تربیت دی جارہی ہے اور انہیں پابند کیاگیاہے کہ سیفٹی آلات کا بھرپوراستعمال یقینی بنائیں۔ سرکلوں میں روزانہ ٹی اینڈ پی پریڈ کا اہتمام اور ماہانہ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاجارہاہے۔ ریجنل ٹریننگ سنٹر اور سرکلوں کے ٹریننگ سنٹرز میں پانچ روزہ تربیتی پروگرامزبرائے”پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی“منعقد کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر بھی موجودتھے۔