mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Sunday

No: 101/2025

Date: 13-04-2025

جنوبی پنجاب میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسزکا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ایک کروڑ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک آئس فیکٹری سمیت 8زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔ نادہندہ آئس فیکٹری کا مالک موقع سے گرفتار۔ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈ رینجرزکی زیرنگرانی ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا اور ایس ڈی او حسن آبادسب ڈویژن اکرام سیال کی سربراہی میں ٹیم نے اسلام نگر، محلہ قیصر آباد، آدھی والا، محلہ اشرف آباد، حسن آباد، مہریہ کالونی، محمود آباد، بسم اللہ کالونی، معصوم شاہ روڈ اور گلستان چوک پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ چیکنگ کے دوران 4صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے 400میٹر لوٹینشن لائنیں اور 150میٹر پی وی سی اُتارلی گئی۔ نادہندگان سے ایک لاکھ80ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پر ایکسین خانپورڈویژن اقبال حسین بھٹو اور ایس ڈی او ظاہر پیر سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 65لاکھ14ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر ایک آئس فیکٹری سمیت 3نادہندہ بستیوں /زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے میٹرزاورٹرانسفارمر اُتارلئے۔ آئس فیکٹری کے مالک کو بھاری واجب الادا بل کی عدم ادائیگی پر موقع سے گرفتارکروادیاگیا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2لاکھ80ہزارروپے بقایاجات وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے 8بستیوں کی ایل ٹی لائنیں اور تین سنگل فیز میٹرز اُتارلئے۔ چیکنگ کے دوران 4افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں ایک لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور بجلی چوروں کے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین پاکپتن ڈویژن وزیر علی شاہ اورایس ڈی اونورپور سب ڈویژن کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چک10/EB، چک14/EB، چک8/EB، چک62/SP، چک 63/SP،چک95/D، ملکہ ہانس، نورپور، ہری پور، کوٹ حکم سنگھ، ڈھولااور رکھ ملکہ ہانس میں 35لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم 5نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز،2 میٹرزاور100گز ایل ٹی کنڈکٹراُتارکر قبضہ میں لے لیا جبکہ آپریشن کے دوران نادہندگان سے 5لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے۔جوائنٹ فورسز نے آپریشن میں 9افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنکے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔
اپنی زبان منتخب کریں۔