Sunday
No: 101/2025
Date: 13-04-2025



سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل کا کوئٹہ روڈ اور ڈی جی خان سیکنڈسب ڈویژنوں کا دورہ
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے کہا ہے کہ ہائی لاس فیڈرز پر بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سکیننگ میٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب جدید ٹیکنالوجی کے حامل میٹرز کا ڈیٹاحاصل کرکے کریک ڈاؤن کیاجائے۔ رینجرز اور پولیس فورسزکے ہمراہ آپریشن کرکے بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ روڈ اور ڈی جی خان سیکنڈکے دورے کے موقع پر ایس ڈی اوز اور سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رننگ نادہندگان سے واجب الادا بجلی بل وصول کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مستقل نادہندگان سے بقایاجات وصول نہ ہونے کی صورت میں فوری طورپر لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ نوٹسز کا اجراء کرکے ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ ریکوری کی جائے۔ ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے آپریشنل سٹاف کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بیج وائز بلوں کی اشاعت کے ساتھ ہی ریکوری سٹاف کو فہرستیں فراہم کی جائیں اور تمام ایس ڈی اوز ریکوری ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں نکلیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی آپریشن کیاجائے۔بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے وصول کئے جائیں اور مقدمات کا اندراج کرواکر گرفتاریاں بھی کروائی جائیں۔ انہوں نے سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسز سنٹرز میں مستعد اور بااخلاق سٹاف تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین شفٹوں میں سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور تمام شکایات کا آن لائن اندراج بھی کیاجائے۔اس موقع پر ایس ڈی اوڈی جی خان سیکنڈ سب ڈویژن وجاہت حسین اور ایس ڈی او کوئٹہ روڈ سب ڈویژن عامر جھوک بھی موجود تھے۔