mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Monday

No: 102/2025

Date: 14-04-2025

انرجی لاس ریڈکشن کے تحت ریجن بھر میں 7منصوبے مکمل

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ہائی ٹینشن فیڈرز کی ایریاپلاننگ کے 7منصوبے مکمل کرلئے ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طورپر32کروڑ95لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو انجینئر فرحان شبیر ملک نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی ہدایت پر ریجن بھر میں انرجی لاس ریڈکشن منصوبے کے تحت ہائی لاس فیڈرز کے نقصانات کی شرح کم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جس میں فیڈرز کی ایریاپلاننگ، ری کنڈکٹرنگ اور ری روٹنگ کی جارہی ہے جسکے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مارچ 2025ء کے دوران میپکو ملتان سرکل کے پی جی ایچ ایس ایف 4، محمود کوٹ اور موسیٰ پاک فیڈرز کی ایریاپلاننگ /لوڈشفٹنگ پراجیکٹ پر ایک کروڑ81لاکھ روپے، خانیوال سرکل کے چک شیر خان فیڈرپر9کروڑ57لاکھ روپے اوربودلہ اینڈ چک نمبر 8/BRفیڈر زپر ایک کروڑ70لاکھ روپے، ساہیوال سرکل کے علی ماہی فیڈر پر 53لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل کے میاں والا بنگلہ فیڈر پر 28لاکھ50ہزارروپے، وہاڑی سرکل کے شیر شاہ فیڈر پر 18کروڑ59لاکھ روپے اورتبارک واہ فیڈر کی ایریاپلاننگ پر 44لاکھ34ہزارروپے لاگت آئی۔

اپنی زبان منتخب کریں۔