mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Tuesday

No: 103/2025

Date: 15-04-2025

میپکو ریجن میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنیکا فیصلہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے ریجن بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید ٹیکنالوجی والے اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنیکے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نان اے ایم آئی میٹرز کو آٹومیٹڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) کے منصوبے کے تحت آپریشن سرکلوں کو 3645جدید میٹرز کا اجراء کردیاگیاہے۔ زرعی ٹیوب ویلوں سمیت دیگر کیٹگریز کے تھری فیز میٹرز کی جگہ 3500تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز جبکہ 145سی ٹی آپریٹڈ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو 8سی ٹی آپریٹڈ میٹرز، خانیوال سرکل کو 500اے ایم آئی تھری فیز میٹرز، ڈی جی خان سرکل کو ایک ہزاراے ایم آئی تھری فیز میٹرز،رحیم یار خان سرکل کوایک ہزار اے ایم آئی تھری فیز میٹرزاور 38سی ٹی آپریٹڈ میٹرز،مظفرگڑھ سرکل کوایک ہزار اے ایم آئی تھری فیز میٹرزاور 30سی ٹی آپریٹڈ میٹرز، بہاولپور سرکل کو 39سی ٹی آپریٹڈ میٹرزاور ساہیوال سرکل کو 30جدیدسی ٹی آپریٹڈ سمارٹ میٹرز کا اجراء کیاگیاہے۔
اپنی زبان منتخب کریں۔