Tuesday
No: 103/2025
Date: 15-04-2025



ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔75لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 15ڈیفالٹرز/بستیوں کے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔بجلی چوری اور واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر ایک آئس فیکٹری کے مالک، الیکٹریشن اور 2نادہندہ صارفین کو موقع سے گرفتار کروادیاگیا۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پر ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیراور ایس ڈی او جمال دینوالی سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے43لاکھ61ہزارروپے واجبات /بقایاجات کی ادائیگی نہ کرنے پر بستی فتح محمد آرائیں،بستی گچلاں،راجن پور کلاں، بستی عاصم اندھر، بستی نیوا، بستی شیر محمد کورائی، بستی اصغر چوہان، بستی بھیلا، ڈیرہ دہران اور بہاول دین کے 13ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور ایل ٹی لائنیں اُتارلی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 22افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوری کرنے پر آئس فیکٹری کے مالک صدام،الیکٹریشن شاہد محموداوراصغر کوموقع سے گرفتارکروادیاگیااور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایڈیشنل ایس ای چشتیاں ڈویژن نوراحمد کھوسو اورایس ڈی اوسیکنڈ سب ڈویژن ڈاہرانوالہ احمد ندیم کی سربراہی میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چک143ایم، چک 155ایم، چک 160ایم، چک 188ایم، چھوناوالا اور چک 183ایم میں رننگ اور مستقل نادہندگان سے 7لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک سنگل فیز اور ایک تھری فیز میٹر اُتاراگیا۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد کی ہدایت پر ایس ڈی او داجل سب ڈویژن کی ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ ایک مستقل نادہندہ صارف کو موقع سے گرفتارکرواکر حوالات منتقل کردیاگیا۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل وسیم اخترکی ہدایت پر ایس ڈی اوحاجی شیر سب ڈویژن بوریوالہ کی ٹیم نے نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا۔چک شاہ بخش والا میں 9ماہ سے 16لاکھ14ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر نوراحمد نامی صارف، موضع جملیرا میں 15ماہ سے 15لاکھ66ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر اکبر علی نامی صارف کی بجلی منقطع کرکے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاریں اُتارلیں۔ آپریشن کے دوران ایک نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارف سے ایک لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے۔