mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Tuesday

No: 103/2025

Date: 15-04-2025

ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل کی پاورلومز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے کہا ہے کہ پاور لومز انڈسٹری سمیت تمام صنعتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جنوبی پنجاب میں پاور لومز کی سب سے زیادہ تعداد ملتان میں ہے جن کے مسائل سب ڈویژن، ڈویژنل اور سرکل کی سطح پر حل کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے وفد سے عبدالخالق قندیل انصاری کی سربراہی میں ملاقات کے دوران کیا۔ پاور لومز ایسوسی ایشن نے اضافی لوڈ کے نوٹسز کے اجراء، خراب /جلنے والے میٹرز کی تبدیلی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن اور دیگر بجلی کے مسائل پر گفتگو کی جس پر ایڈیشنل چیف انجینئر نے ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسراور ایکسین سٹی ڈویژن معصب علی سلیمی کو فوری طورپر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے بجلی کے میٹرز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیاجارہاہے جبکہ صارفین کی شکایات کے فوری اندراج اور ازالے کے لئے آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں صارفین میپکو سمارٹ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے مستفید ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمرشل منیجر سرور انصاری، ایڈیشنل ایکسین کسٹمرسروسزتاج محمود قمراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اپنی زبان منتخب کریں۔