mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Tuesday

No: 103/2025

Date: 15-04-2025

سیفٹی ایس او پیز بارے آگاہی دینے کے لئے میلسی میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کاتحفظ یقینی بنانے، ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اورایس او پیز کے حوالے سے میلسی ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن میپکووہاڑی سرکل وسیم اختر اور ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میلسی ڈویژن رانا محمد تنویر نے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف محکمانہ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے اور پرمٹ کے بغیر لائن پر ہرگز کام نہ کرے۔ سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہے۔ لائن سٹاف سیفٹی بیپرز اور ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹرز کا استعمال کرے اور دوسرے ساتھیوں کو بھی استعمال کی ترغیب دے۔ کام کے دوران جلد بازی اور خوداعتمادی حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں اور محکمہ ان کی قیمتی جانیں بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہاہے۔ لائن سٹاف اپنے مسائل سے فوری طورپر متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی اوز کو آگاہ کرے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیلڈ میں نہ جائے۔ایس ڈی او سیفٹی وہاڑی سرکل جعفر حسین نے کہا کہ اگر کوئی بھی اہلکار سیفٹی ٹی اینڈ پی / پی پی ای کے بغیر فیلڈ میں کام کرتے ہوئے پایاگیاتومتعلقہ سپروائزری سٹاف اور اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔فیلڈ میں دوران ڈیوٹی حادثات کی شرح پر قابوپانے کے لئے سرکل سیفٹی ٹیم متحرک ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژنوں میں لائن سٹاف کے زیر استعمال سیفٹی آلات کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ سیفٹی ٹیم فیلڈ میں کام کرنے والے لائن سٹاف کے مینٹی نینس ورکس کی چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ سیفٹی واکس کا اہتمام بھی کررہی ہے۔ سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد سے فیلڈ میں رونماہونے والے حادثات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ سیمینار میں تمام ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز، لائن سپروائزرز اور لائن سٹاف نے شرکت کی۔
اپنی زبان منتخب کریں۔