mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 104/2025

Date: 16-04-2025

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ ڈی جی خان سے ملتان ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ عام عوام کو ہوگا اور تاریخی بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف رواں ماہ بجلی کے بلوں میں شامل ہو جائیگا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت کے مقابلے میں آج حالات بہتر ہیں۔ موجودہ حکومت نے نہ صرف معیشت کو سنبھالا ہے بلکہ اب عوام کو ریلیف دینا بھی شروع کر دیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی جا رہی ہے۔ ملک میں پاور آئی پی پیز والے سیٹھوں سے بات چیت کرکے خزانے کو3400ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ وہ ڈی جی خان میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ7 سال سے بند موسیٰ پاک ٹرین شٹل سروس بحال کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن سیاسی جماعت کبھی بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع نہیں کر سکتی۔ ہم نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت عوام کی بہتری کا بیڑہ اٹھایا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں عوامی منصوبے شروع کریں گے اور عوام کو سروسز دیکر سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے اور دیگر قدرتی ذرائع کا استعمال کرکے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چند روز قبل بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 41 پیسے کمی کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا ہے جبکہ صنعتوں، تاجروں کا پہیہ رواں رکھنے کے لئے نرخوں میں 7روپے 59 پیسے کمی کا فائدہ پہنچایا ہے۔ مزید اقدامات کرکے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ہماری گذارشات سن کر 7سال سے بند ڈی جی خان سے ملتان شٹل سروس شروع کی۔ عوام ریلوے کا خسارہ کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ریلوے پر سفر کریں اور فریٹ ٹرینوں کا استعمال کرکے ادارے کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم سب نے ملکر قومی وقار کو بحال رکھنا ہے۔ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس میں بلوچستان پر حملہ کیاگیا جس میں ٹرین ڈرائیور، پولیس جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے حوصلے پست کئے۔ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جسکی وجہ ملک دشمن عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور امن و سکون کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف کی قیادت میں ہماری فوج دہشت گردوں سے نمٹ رہی ہے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ جو پاکستان کے لئے اپنا تن،من قربان کر رہا ہے وہ ہمارا دوست ہے ہم اسے سیلوٹ کرتے ہیں۔ کے پی میں منفی سوچ والے اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں اور آئے روز غلط ملک توڑنے کی باتیں کرتے ہیں وہ درحقیقت ملکھ سے مخلص نہیں ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے فیتہ کاٹ کر ٹرین بحالی کا افتتاح کیا اورمقررہ وقت پر ٹرین کو ملتان روانہ کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سردار عمار لغاری، ممبر صوبائی اسمبلی حنیف پتافی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر بلوچ اور دیگربھی موجود تھے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔