Wednesday
No: 104/2025
Date: 16-04-2025



ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسر کی ہدایت پر ایس ڈی او منظور آبادسب ڈویژن رضا اللہ نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو اور پولیس فورس کی جوائنٹ ٹیم نے26لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 21رننگ اورمستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اُتارلیں۔ چیکنگ کے دوران 3افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل کی ہدایت پرمستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ مختلف علاقوں میں 79لاکھ96ہزارروپے واجبات کے مستقل نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ناموں سے نصب دیگر کیٹگریز کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے اور بجلی تنصیبات اُتارلی گئیں۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پربستی شیرا بلوچ میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ 5لاکھ47ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے۔ ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیراور ایس ڈی او احمد پور لمہ سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل جوائنٹ فورسز نے گوٹھ آلو، آرائیں کالونی، ماڈل سٹی اور دیگر علاقوں میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے22لاکھ83ہزارروپے وصول کرلئے۔ ایک مستقل نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارف سے 5لاکھ روپے سے زائدجبکہ ایک نادہندہ صارف سے 9لاکھ38ہزارروپے واجبات وصول کرلئے۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں گوٹھ آلو میں 8ماہ سے واجبات ادانہ کرنے والے مستقل نادہندہ کاشتکار اورآرائیں کالونی میں تین ماہ سے واجبات نہ ادانہ کرنے والے کمرشل صارف سے بقایاجات وصول کئے گئے۔