mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 104/2025

Date: 16-04-2025

میپکو ہیڈ کوارٹر کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے 3ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالرزاق کاشف کو خالی آسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ مین پاور (ٹی اینڈ ایم پی) میپکو ہیڈ کوارٹر تعینات کردیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز (اے اینڈ ایس) میپکو ہیڈکوارٹر حیدرعثمان اٹھنگل کو ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان پوسٹ کیاگیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان سید وقارعباس کو ڈپٹی ڈائریکٹرایچ آر ایم میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاگیاہے اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میپکو ہیڈ کوارٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں۔

اپنی زبان منتخب کریں۔