mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 104/2025

Date: 16-04-2025

ایس ای خانیوال سرکل کا میاں چنوں ڈویژن کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ لیا

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل نے کہا ہے کہ فیلڈ افسران اور سٹاف نادہندگان سے واجبات، بقایاجات اور بلوں کی وصولیاں کرنے کے لئے فیلڈ میں جائے۔ ریکوری، لائن لاسز اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایاجائے۔ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔ وہ میپکو میاں چنوں ڈویژن کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل نادہندگان سے رننگ بلوں /واجبات اور واجب الادا رقوم وصول کرنے کے لئے ریکوری آپریشن مزید تیز کیاجائے اورمستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ کاروائی کی جائے۔ بجلی چوروں کے خلاف دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی چیکنگ کی جائے۔ عدم ادائیگی پر نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں۔ انہوں نے ایکسین میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ سب ڈویژنوں کے ریکوری سٹاف کو بیچ وائز ریکوری فہرستیں دی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ریکوری کی مانیٹرنگ کی جائے۔ صارفین کی شکایات کے فوری اندراج وازالے کے لئے سب ڈویژنل شکایات مراکز کی دن رات چیکنگ کی جائے اور درج ہونے والی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ یقینی بنایاجائے۔ ایکسین میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان نے ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی۔

اپنی زبان منتخب کریں۔