Thursday
No: 105/2025
Date: 17-04-2025



ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کی پیراں غائب ملتان اور رحیم آباد صادق آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔پیراں غائب ملتان /رحیم آباد صادق آباد میں 85لاکھ11ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 19نادہندگان کے ٹرانسفارمرز، میٹرز اور سولر انورٹرز اُتارلئے۔ 26افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسراور ایس ڈی اوپیراں غائب سب ڈویژن محمد کامران شیخ کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس فورس کی جوائنٹ ٹیم نے پیپل والا، خیر آباد، ہیڈ قادرپور راواں، چوک جھنڈرا، محلہ ٹئلی فون ایکسچینج، بستی باغ والا اور پیرے والا موڑ میں 15لاکھ50ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 9مستقل نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے تنصیبات اُتارلیں۔ چیکنگ کے دوران 2افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں تقریباََ3لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اوران کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر کھوسہ او ایس ڈی او رحیم آبادسب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی میرے شاہ، چک19این پی، بستی ظہور دستی، بستی پٹھان دستی، بستی شبیر دریکھ، بستی اڈا اقبال آباد، بستی گھنڈرا، بستی گھلو کوش اور بستی دینو شاہ میں 69لاکھ61ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 10نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے میٹرز، سولر انورٹرز اور ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔آپریشن کے دوران 24افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھی بھیج دی گئیں۔