Thursday
No: 105/2025
Date: 17-04-2025



چیف انجینئر ٹی اینڈ جی میپکو کی ساہیوال سرکل کے افسران سے اہداف کے حصول پر گفتگو
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ساہیوال سرکل کے زیر انتظام ہائی لاس فیڈرز پر نقصانات کا جائزہ لینے اور کمی کرنے کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزپر نصب سکیننگ میٹرز کے کمپیوٹرائزڈانرجی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ساہیوال فرسٹ/ساہیوال سیکنڈ/عارفوالہ/پاکپتن/چیچہ وطنی ڈویژنوں میں نصب کئے گئے سکیننگ میٹرز کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ میپکو کی ٹیمیں ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن کرکے بجلی چوروں اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔ خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کرکے گرفتاریاں بھی کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہارچیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز /سرکل مانیٹر محمد اکرم سیال نے ساہیوال سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی زیرنگرانی کسٹمرسروسز کو ڈیجیٹائز کردیاگیاہے اور تمام شکایات کا آن لائن اندراج کیاجارہاہے۔ تمام ایگزیکٹو انجینئرز سب ڈویژنل اور ڈویژنل شکایات مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور درج /موصول ہونے والی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ ممکن بنائیں۔ نااہلی اور غفلت کے مرتکب کسٹمرسروسز سنٹرز میں تعینات اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجینئر ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی نے چیف انجینئر ٹی اینڈ جی کو سرکل کی کارکردگی اور اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے تمام ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ سب ڈویژنوں کے ریکوری سٹاف کو بیچ وائز ریکوری فہرستیں دی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ریکوری کی مانیٹرنگ کی جائے۔ صارفین کی شکایات کے فوری اندراج وازالے کے لئے سب ڈویژنل شکایات مراکز کی دن رات چیکنگ کی جائے اور درج ہونے والی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ یقینی بنایاجائے۔