Tuesday
No: 110/2025
Date: 22-04-2025


لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے 32لوٹینشن سکیمیں مکمل
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے انرجی لاس ریڈکشن کے منصوبوں میں 32لوٹینشن سکیمیں مکمل کرلیں۔ ان سکیموں کی تکمیل پر 5کروڑ37لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو انجینئر فرحان شبیر ملک نے کہا کہ سی ای او میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر لائن لاسز کم کرنے کے لئے شعبہ آپریشن کی جانب سے ریجن بھر میں ایل ٹی سکیمیں تیار کی جارہی ہیں جن پر شعبہ کنسٹرکشن ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے سکیمیں مکمل کررہاہے۔ ایل ٹی پروپوزلز میں لائنوں کی درستگی، جوڑ لگی تاروں کی تبدیلی، ایریاپلاننگ اور دیگر کام کئے جارہے ہیں جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ مارچ 2025ء کے دوران ملتان سرکل میں بستی نوناری موضع کھیڑا، بستی سرمے والا، بستی پُل جھانگی، بستی پہلوان والی، چاہ جھوک والا عبدالعزیز دھورے واہی بھکر، عبدالعزیز دھوے والا وزیر آباد، چاہ پٹھو والا، بستی خیرپور، چاہ آمب والا اور بستی سعید موڑ میں 10سکیموں کی تکمیل پرایک کروڑ30لاکھ روپے، ڈی جی خان سرکل میں محلہ جل والا میں ایک ایل ٹی سکیم کی تکمیل پر 17لاکھ32ہزارروپے لاگت آئی۔بہاولپور سرکل میں بستی گمن والی، بستی فرید آباد، چک 46/Mاور بستی جھوک والا جنوبی میں 4سکیمیں مکمل کرنے پر55لاکھ 20ہزارروپے، بہاولنگر سرکل میں مٹی رویا، بستی کلاسن والی، چک پٹاکہ، بستی سہوپورہ اور گودی فورٹ عباس روڈ میں 5لوٹینشن سکیموں کی تکمیل پر81لاکھ55ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں بستی ماڑی والا، بصیرہ، میاں عمران قیصرانی، کالج چوک ملتان روڈ اور محلہ روشن آباد میں 5سکیمیں مکمل کرنے پرایک کروڑروپے سے زائد، رحیم یار خان سرکل میں بستی جام ارشد گجیلہ، بستی چٹانی احمد کڈن اور بستی ہوت نگر میں تین سکیمیں مکمل کرنے پر 36لاکھ97ہزارروپے، ساہیوال میں رتی روڈ ملکہ ہانس اور چک 147/EBمیں دو سکیموں کی تکمیل پر68لاکھ56ہزارروپے، وہاڑی میں چک 435/EBمسجد چوک میں ایک سکیم پر 27لاکھ12ہزارروپے، خانیوال سرکل میں بستی باگڑ سرگانہ میں ایک ایل ٹی سکیم کی تکمیل پر 13لاکھ65ہزارروپے لاگت آئی۔