Sunday
No: 114/2025
Date: 27-04-2025



ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو علی پور ڈویژن کی شہر میں ایل ٹی پروپوزل پر کام کرنے والی ٹیم کی چیکنگ
ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو علی پور ڈویژن ذاکر حسین ڈاہانی نے کہا ہے کہ سیفٹی ایس اوپیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ تمام سب ڈویژنوں کے لائن سٹاف فیلڈ میں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈ پی /پی پی ای کا استعمال یقینی بنائیں اور پرمٹ حاصل کئے بغیر ہرگز کام کا آغاز نہ کیاجائے۔ جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ فوری طورپر ایمرجنسی ٹرالیاں نصب کرکے کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔ غیر ضروری بجلی کی بندش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ انہوں نے شہر میں ایل ٹی پروپوزل پر کام کرنے والے لائن سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور کہا کہ تمام اہلکار سیفٹی ایس او پیز کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ کریں۔ حاصل کردہ پرمٹ وقت پر منسوخ کرواکر بجلی بحال کی جائے اور بریک ڈاؤنز/ٹرپنگ کی شرح صفر کرنے کے لئے پٹرولنگ اور مینٹینینس ورکس کئے جائیں۔ انہوں نے سائٹ پر ٹرانسفارمر کی تبدیلی، لوٹینشن لائن کی تنصیب اور جمپرز کی تبدیلی کی چیکنگ بھی کی۔