mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 117/2025

Date: 30-04-2025

جنرل منیجر آپریشن میپکو کا ہیڈ کوارٹر کے جدید کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرکا دورہ، صارفین اور سٹاف سے گفتگو

جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ صارفین کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے صارفین کی شکایات کے اندراج و ازالہ اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک ہی چھت تلے تمام سروسز فراہم کردی گئی ہیں۔ میپکو ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ریجن بھر میں جدید طرز اور سہولیات سے آراستہ کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال روڈ پر واقع جدید کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹر (سی ایف سی)کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ان کے جائز مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے اس میں کوتاہی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آن لائن جدید کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹر (سی ایف سی)میں صارفین کو مقررہ تاریخ میں توسیع، بل کی قسطیں، نئے کنکشن، ری کنکشن، نام کی تبدیلی، لوڈ کی تبدیلی، ٹیرف میں تبدیلی، بلوں میں اصلاحات اوردیگر بجلی سے متعلق تمام امور حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سروس سنٹر کو24/7فعال رکھنے کی ہدایت کی اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران/سٹاف نے انہیں سروس سنٹرز کی کارکردگی اور صارفین کی شکایات کے حل کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ میپکو نے صارفین کی سہولت کے لئے آن لائن بل ادائیگی، شکایات درج کرانے کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ہیلپ لائن سروس کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کو نئے کنکشنز، خراب میٹرز کی فوری تبدیلی اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ اقدام گرمیوں کے موسم میں صارفین کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر /ایگزیکٹو انجینئر عمران عمر لودھی بھی موجود تھے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔