mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Sunday

No: 129/2025

Date: 12-05-2025

رحیم یار خان کے میاں والی قریشیاں گرڈاسٹیشن میں نئے فیڈر سے بجلی فراہمی کا آغاز

بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لئے 132کے وی میاں والی قریشیاں گرڈاسٹیشن رحیم یار خان میں 11KVسلیم آباد فیڈرکامیابی کے ساتھ توانائی سے ہمکنار کر دیا گیا ہے۔ اس فیڈر کی تنصیب کے بعد 11KVاقبال آباد فیڈر کے لوڈ کو تقسیم کرتے ہوئے ایک بڑا حصہ نئے فیڈر پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے علاقے میں بجلی کے نظام میں واضح بہتری متوقع ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی نے کہا کہ یہ اقدام بجلی کی بلا تعطل فراہمی، وولٹیج کے استحکام اور سسٹم پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اقبال آباد فیڈر، جو طویل عرصے سے اضافی بوجھ کا شکار تھا، اس تقسیم کے بعد بہتر کارکردگی کے قابل ہو گیا ہے، جس سے ٹرپنگ، کم وولٹیج اور دیگر تکنیکی مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔انجینئر عبدالحفیظ بھٹی نے نئے فیڈر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ صارفین کی سہولت اور بجلی کے نظام کی بہتری کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور صارفین کو ایک زیادہ مستحکم نظام میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی بجلی کی تقسیم کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور صارفین کوخدمات فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔