Monday
No: 130/2025
Date: 13-05-2025


نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید تھری فیز اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کا عمل جاری
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں جدت لانے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے CP-90 کے تحت نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید تھری فیز اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں خراب یا ناقص تھری فیز میٹروں کی جگہ نئے اے ایم آئی میٹرز لگانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد درست بلنگ، مؤثر نگرانی اور لائن لاسز میں کمی کو یقینی بنانا ہے۔ اے ایم آئی میٹرز کے ذریعے صارفین کی بجلی کے استعمال پر ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا جس سے بلنگ میں شفافیت آئے گی اور بجلی چوری کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔اپریل 2025ء کے اختتام تک خراب /جلنے والے تھری فیز میٹرز کی تبدیلی کے لئے آپریشن سرکلوں کو 404جدید اے ایم آئی میٹرز کا اجراء کردیاگیاہے ان میں ملتان سرکل کو 55، ڈی جی خان سرکل کو 40، وہاڑی سرکل کو 64، بہاولپور سرکل کو 58، ساہیوال سرکل کو 71، رحیم یار خان سرکل کو 17، مظفرگڑھ سرکل کو 41، بہاولنگر سرکل کو 23اور خانیوال سرکل کو 35نئے اے ایم آئی میٹرز فراہم کئے گئے ہیں اور تمام سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل سٹور ملتان /ڈی جی خان /بہاولپور سے میٹرز حاصل کرکے تبدیلی شروع کی جائے اور منصوبہ مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔