Tuesday
No: 131/2025
Date: 14-05-2025



میپکو، رینجرز اور پولیس فورسزکا ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بہاولپور اور ڈی جی خان میں ایک کروڑ23لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 17ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔ 17بجلی چور پکڑے گئے۔10موقع سے گرفتار۔ سپریٹنڈنگ انجینئرآپریشن بہاولپور سرکل ملک یعقو ب گدارا کی ہدایت پر رورل سب ڈویژن لودہراں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ایس ڈی او رورل سب ڈویژن لودہراں کی سربراہی میں ٹیم نے 80لاکھ روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 10زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی۔ نادہندہ کاشتکاروں کے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاریں بھی اُتارلی گئیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن اورایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے ہارڈ ایریا زمیں آپریشن کرکے 10بجلی چوروں اور نادہندگان کو موقع سے حراست میں لیکر گرفتارکروایا۔ 53لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 7 نادہندہ بستیوں کے ٹرانسفارمرز اور درجن میٹرزاُتارے گئے جبکہ 35افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ آپریشن میں گرفتارہونے والے نادہندگان سے 6لاکھ روپے سے زائد واجبات بھی وصول کئے گئے۔ ایس ڈی او غازی سب ڈویژن شہبازاحمد اور ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف نائٹ آپریشن کیا۔ چوہدری والا، باؤنک والا اور کرار والا میں 17افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 17صارفین ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر اور ایک صارف میٹر اوپن کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی لائنیں او رمیٹر اُتارکر قبضہ میں لئے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔