Friday
No: 133/2025
Date: 16-05-2025



یوم تشکر کے موقع پرمیپکو ہیڈ کوارٹر اور جامع مسجد میں دُعائیہ تقاریب کا انعقاد
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں ملک بھر کی طرح دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے والی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم تشکر منایاگیا۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے”آپریشن بنیان مرصوص“میں شاندار کامیابی پر پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے لئے دُعاکروائی جس میں جنرل منیجر آپریشن چوہدری خالد محمود، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی،پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن فرحان شبیرملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز رانا محمد سرفراز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج نے کامیاب کارروائی سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا دئیے جس پر ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔ بعدازاں میپکو کالونی کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد اجتماعی دُعا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔امام جامع مسجد میپکو کالونی قاری ہاشم سعیدی نے دُعاکروائی گئی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جس میں میپکو ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں کالونیوں اور مساجد میں دُعاکروائی گئی۔