Friday
No: 133/2025
Date: 16-05-2025



لودہراں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سوئی والا سب ڈویژن لودہراں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین لودہراں ڈویژن قمرزمان اور ایس ڈی اوسوئی والا سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بھوتیجی،بستی غریب آباد، بانے والا، بستی جاٹو والی اور بستی فیض بخش جھوک جنان میں 33لاکھ80ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز، 9میٹرز اور ایل ٹی لائن اُتارلی۔ چیکنگ کے دوران 3افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔