mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Friday

No: 133/2025

Date: 16-05-2025

چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکوکی خانیوال سرکل کے افسران سے اہداف کے حصول پر گفتگو

چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکوملک اشفاق احمد نے خانیوال سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سرکل کا دورہ کیا۔ انہوں نے اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ لائن لاسز اور بجٹڈ لاسزاہداف پر گفتگو کی اور ان اہداف کے حصول کے لیے درکار حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خانیوال، کبیروالہ اور میاں چنوں ڈویژنوں کے افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری کے مقررہ اہداف کو ہر صورت حاصل کرنے کے لئے فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔زرعی ٹیوب ویل صارفین سے واجبات کی وصولی، مستقل نادہندگان کی ریکوری کی صورتحال اور ریکوری کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور ایف آئی آرز درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔عائد کردہ جرمانے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے جائیں۔ چیف انجینئر نے اس امر پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے اس لئے تمام افسران اس عمل کو سنجیدگی سے اپنائیں اور اس کے نتائج کا بغور جائزہ لیں۔بعدازاں انہوں نے تمام فیلڈ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ وہ مزید محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ صارفین کو بہتر اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ساتھ اہداف کا حصول بھی ممکن ہو۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل نے سرکل کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمرشل منیجر زاہد قربان، ایکسین خانیوال ڈویژن ریحا ن علی چوہان، ایکسین میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان اور ایکسین کبیر والا ڈویژن ملک کاظم اعوان بھی موجود تھے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔