Sunday
No: 135/2025
Date: 18-05-2025



ونگ کمانڈر رینجرز کی ایس ای راجیش کمار کے اعزاز میں تقریب
ونگ کمانڈر رینجرز لیفٹننٹ کرنل سبطین نے انجینئر راجیش کمارراٹھی کومظفرگڑھ سرکل میں بطور سپریٹنڈنگ انجینئر تعیناتی کے دوران مثالی کارکردگی، پیشہ ورانہ قیادت اور بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری لانے پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔ مظفرگڑھ میں منعقد ہونے والی تقریب میں میپکواور رینجرز افسران نے شرکت کی۔وِنگ کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجینئر راجیش کمارراٹھی نے مظفرگڑھ میں لائن لاسز میں خاطر خواہ کمی، بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے جیسے اقدامات کو بخوبی نبھایا ہے۔ ایسے افسران نہ صرف ادارے کا فخر ہوتے ہیں بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی Iمیپکو ملتان راجیش کمارراٹھی نے اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیلڈ ان کے لئے باعث فخر ہے اور اس سے ان کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے مظفرگڑھ سرکل کی ٹیم کے اراکین کی محنت اور تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت، شفافیت اور کارکردگی کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں گے۔رینجرز فورسز نے قومی کاز کے لئے میپکو کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد اور ایکسین ایم اینڈ ٹی مظفرگڑھ ڈویژن فرقان زکریا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔