Sunday
No: 135/2025
Date: 18-05-2025



گلگشت میں پکڑے گئے میٹر ریورسرز کے خلاف مقدمات درج
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) موسیٰ پاک ڈویژن ملتان کی ٹیم نے بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے والے 2ڈیجیٹل میٹرریورسرز پکڑ لئے۔ مقدمات درج کرواکر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی طورپر میٹرز میں خرابیاں کرکے بجلی چوری میں ملوث میٹر ریورسرز سے تفتیش جاری۔رپورٹ مکمل کرکے بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا اور ایس ڈی او محمد اکرام سیال کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران جدید طریقہ کار کے تحت بجلی چوروں کی سہولت کاری کرنے والے 2میٹرریورسرز پکڑ لئے۔ دو روز قبل گلگشت کے علاقہ سے میٹرریورسر رانا ظفر کو پکڑا جسکی نشاندہی پر ہفتہ کے روز دوسرے میٹرریورسر اختر بھٹہ کو کامیاب کاروائی کرکے گرفتارکرلیا۔ یہ گرفتاری محکمہ کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل نگرانی کا نتیجہ ہے۔رانا ظفر اور اختر بھٹہ ڈیجیٹل میٹروں میں غیر قانونی چھیڑ چھاڑ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے۔ فی الوقت ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزید افراد کی نشاندہی متوقع ہے۔تفتیش مکمل ہونے پر بجلی کے نظام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایگزیکٹو انجینئر موسیٰ پاک ڈویژن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قومی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔