Tuesday
No: 137/2025
Date: 20-05-2025



سول لائنز سب ڈویژن خانیوال کی مختلف بستیوں /چکوک میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمدا ٹھنگل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے سول لائنز سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن خانیوال ڈویژن ریحان علی چوہان اور ایس ڈی او سول لائنز سب ڈویژن آصف اقبال کی سربراہی میں میپکو، رینجرز او رپولیس فورسز نے چک 57/10-R، چک 61/10-R، چک 65/10-R، چک 58/10-R، چک 58/9-Rاورچک 90/10-R میں 60لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں اور بستیوں کی بجلی منقطع کردی۔ نادہندگان کے زیر استعمال 6ٹرانسفارمرزاور800فٹ ایل ٹی کنڈکٹر بھی اُتارلیاگیا۔ جوائنٹ فورسز نے نادہندگان سے 57لاکھ50ہزارروپے واجبات اور بقایاجات بھی وصول کرلئے۔چیکنگ کے دوران مذکورہ علاقوں میں 40افراد کو ایل ٹی لائنوں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 9بجلی چوروں کے میٹرز اور پی وی سی تاریں بھی اُتارلی گئیں۔ایس ڈی او میپکو سول لائنز سب ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دیں اور انہیں مجموعی طورپر 9000یونٹس جرمانہ عائد کیاگیاجسکے بلز جاری کردئیے گئے۔